حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈونکی نے شور کوٹ میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی سے ملاقات کی اور شورکوٹ کی مسجد میں مومنین سے خطاب کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ وقت کے فرعون اور یزید کے خلاف قیام کرنا انبیائے کرام اور ائمہ ھدی کی سنت ہے اور ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم نے شیطان بزرگ امریکا کے خلاف قیام کیا ہے جب دنیا بھر کے لوگ وقت کے فرعون امریکہ کے سامنے سجدہ ریز ہو چکے ہیں ہیں تو شیعیان علی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ آج بھی ظالم استکباری طاقتوں کے خلاف جدوجہد میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شھید محمد علی نقوی نے عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد کی۔ آج قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی اور ڈاکٹر شھید محمد علی نقوی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین عالمی استعماری قوتوں کے خلاف میدان عمل میں موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جس وسیع پیمانے پر ملت جعفریہ کے اکابرین بانیان مجالس اور عزاداروں کے نام شیڈول فور میں ڈال دیئے گئے ہیں اس پر ہمیں شدید تشویش ہے قوم کی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ ملت کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایک بہادر اور جرات مند لیڈر کے طور پر ملت کے حقوق کی ترجمانی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی کے ہمراہ آئندہ ماہ صوبہ جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے۔